Friday, June 24, 2016

Sanam Baloch gets emotional on Amjad Sabri death



Sanam Baloch gets emotional on Amjad Sabri death
اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
اے نورِ خُدا آکر آنکھوں میں سما جانا
یا در پہ بُلا لینا یا خواب میں آجانا
اے پردہ نشیں دل کے پردے میں رہا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
میں قبر اندھیری میں گھبراؤں گا جب تنا
امداد میری کرنے آجانا میرے آقا
روشن میری تربت کو اے نورِ خُدا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
مُجرم ہوں جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا
رُسوائے زمانہ ہوں دامن میں چُھپا لینا
مقبول دُعا میری اے نورِ خُدا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
چہرے سے ضیاء پائی ان چاند ستاروں نے
اس در سے شفاء پائی دکھ درد کے ماروں نے
آتا ہے اُنہیں صابرؔ ہر دُکھ کی دوا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
Source LINK 

No comments:

Post a Comment